اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) جاپانی پھل غذائی اجناس کا بہترین مرکب ہے۔ جاپانی پھل دل ، فالج، گردے کی پتھری اور کینسر جیسے امراض سے تحفظ میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ یہ خون صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک جاپانی پھل میں 118 کیلوریز ،31 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین، 0.3 گرام چکنائی، 6 گرام فائبر، وٹامن …
جاپانی پھل غذائی اجناس کا بہترین مرکب ہے، جاپانی پھل دل ، فالج، گردے کی پتھری اور کینسر جیسے امراض سے تحفظ میں بھی معاون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) جاپانی پھل غذائی اجناس کا بہترین مرکب ہے۔ جاپانی پھل دل ، فالج، گردے کی پتھری اور کینسر جیسے امراض سے تحفظ میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ یہ خون صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک جاپانی پھل میں 118 کیلوریز ،31 گرام کاربوہائیڈریٹس، ایک گرام پروٹین، 0.3 گرام چکنائی، 6 گرام فائبر، وٹامن اے کی مقدار 55 فیصد ، وٹامن سی 22 فیصد ، وٹامن ای 6 فیصد جبکہ وٹامن کے 5 فیصد پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جاپانی پھل میں وٹامن بی سکس 8 فیصد، پوٹاشیم کی روزانہ درکار 8 فیصد اور کاپر 9 فیصد، وٹامن بی ون ، بی ٹو ، فولیٹ، میگنیشیم اور فاسفورس سمیت دیگر غذائی اجناس پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی پھل انسان کیلئے قدرت کا بہترین اور انمول تحفہ ہے جس کے استعمال سے دل کے امراض ، فالج ، گردے کی پتھری اور کینسر جیسے امراض سے بچنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ یہ خون کو صاف کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔








