پشاور۔10نومبر(اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے،عوام اسوہ حسنہ سے رہنمائی لے کر معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دیں،حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی حیات طیبہ تمام انسانیت کی سیرت و کردار کی تعمیر اور اخلاق و اعمال کی …
حضرت محمدۖکے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے،شاہ فرمان

مزید خبریں
پشاور۔10نومبر(اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے،عوام اسوہ حسنہ سے رہنمائی لے کر معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دیں،حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی حیات طیبہ تمام انسانیت کی سیرت و کردار کی تعمیر اور اخلاق و اعمال کی درستگی کی عمدہ مثال ہے۔ ان خیالا ت کااظہارانہوںنے اتوارکو عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پرقوم کومبارکباددیتے ہوئے کیا۔شاہ فرمان نے کہاکہ امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات کا حل سنت نبوی ۖپر عمل پیرا ہونے سے ہے،ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرباہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی زندگی ہمیں درس دیتی ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں گھبرانا نہیں ہے،اپنے قول و فعل پر عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈٹے رہنا ہی سنت نبوی ۖہے۔








