وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام وزراءاور رہنماﺅں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، وزیر اعظم نے نواز شریف کی صحت کیلئے دعائیہ کلمات ادا کرنے کا کہا ہوا ہے اور ہم سب …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام وزراءاور رہنماﺅں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، وزیر اعظم نے نواز شریف کی صحت کیلئے دعائیہ کلمات ادا کرنے کا کہا ہوا ہے اور ہم سب ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، نواز شریف کو عدالت نے ضمانت دی ہے، حکومت نیب یا عدالت کے راستے میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی، تجاویز پر حکومت سابق وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کے کسی ڈیل کا حصہ بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعظم عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا اور نہ ہی مفاد میں انہوں نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی کی، وزیر اعظم نے پہلے بھی واضح کر رکھا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی جس جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے قوم کا ایک، ایک پیسہ واپس کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے، اگر عدالت انہیں پاسپورٹ واپس دیتی ہے یا باہر جانے کی اجازت دیتی ہے تو اس پر حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی تھیں اور اب بھی دھرنا ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کرے گی کیونکہ دھرنے میں موجود لوگوں کی جانوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہو جائیں گے۔

مزید خبریں