اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینر سید نوید قمر کی سربراہی میں وفد کی ایران کے پارلیمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ایرانی پارلیمینٹ کے اسپیکر نے پاکستان سے آئے پارلیمنٹرین کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ملاقات پر مسرت کا اظھار کیا۔ تہران سے یہاں موصول پیغام کے مطابق ملاقات کے دوران علی لاریجانی نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ …
پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینر سید نوید قمر کی سربراہی میں وفد کی ایران کے پارلیمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینر سید نوید قمر کی سربراہی میں وفد کی ایران کے پارلیمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ایرانی پارلیمینٹ کے اسپیکر نے پاکستان سے آئے پارلیمنٹرین کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ملاقات پر مسرت کا اظھار کیا۔ تہران سے یہاں موصول پیغام کے مطابق ملاقات کے دوران علی لاریجانی نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ ایک اہم گروپ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مزید معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے پاک ۔ ایران سرحد پر سیکیورٹی اقداماتکو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن پر عملدرآمد سمیت تجارت اور کامرس کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیئے بنکنگ چینلز کو تشکیل دینے کے لیئے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی تجویز دی۔ اس موقع پر سید نوید قمر نے وفد کی میزبانی پر ایران کی اسلامک پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی اسپیکر کو باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر پارلیمان اور حکومتی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاھ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ پارلیمانی تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فرینڈشپ گروپ پاکستان کی پارلیمینٹ میں بطور ایرانی سفیر کی حیثیت سے بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے بارڈر مارکیٹس کے طریقہ کار پر بھی باہمی مشاورت سے کام کیا جا رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ بہتر نتائج سامنے آئےںگے ۔ ملاقات کے دوران سید فخر امام نے کشمیر کے مسئلہ پر واضح موقف اختیار کرنے اور انصاف کے اصولوں پر کھڑے رہنے کیلئے ایرانی اسپیکر کے سنجیدہ رویہ کا بھی خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے پارلیمینٹ کے وفد کے ایک اور رکن سردار ایاز صادق نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔








