اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریئر ایڈمرل زبیر شفیق کو پاک بحریہ کا کمانڈر سنٹرل پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر سنٹرل پنجاب کی تبدیلی کی تقریب لاھور میں منعقد ہوئی۔ ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس سے کمانڈر سنٹرل پنجاب کا چارج لیا۔ ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے یادگار شہداء …
ریئر ایڈمرل زبیر شفیق کو پاک بحریہ کا کمانڈر سنٹرل پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، ترجمان پاک بحریہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریئر ایڈمرل زبیر شفیق کو پاک بحریہ کا کمانڈر سنٹرل پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر سنٹرل پنجاب کی تبدیلی کی تقریب لاھور میں منعقد ہوئی۔ ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس سے کمانڈر سنٹرل پنجاب کا چارج لیا۔ ریئر ایڈمرل زبیر شفیق نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنل) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔








