اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری آ رہی ہے، سی پیک کے پہلے مرحلہ کی تکمیل نے پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، یہ منصوبہ جہاں پاکستان کے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے وہیں اس کے ذریعے سے موٹروے …
چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری آ رہی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری آ رہی ہے، سی پیک کے پہلے مرحلہ کی تکمیل نے پاکستان کی عالمی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، یہ منصوبہ جہاں پاکستان کے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے وہیں اس کے ذریعے سے موٹروے شاہراہوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بنیادی ڈھانچہ میں بہتری لائی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ نے ایک طرف جہاں پاکستان کو فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کیلئے موزوں ملک بنایا ہے تو دوسری طرف ملک کو خطہ کی رابطہ سازی کے اہم مرکز کے طور پر ابھرنے میں معاونت بھی فراہم کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان عالمی اقتصادی درجہ بندی کے 190 بین الاقوامی ممالک میں سے 136ویں درجہ سے بہتری کے ذریعے سے 108ویں درجہ پر براجمان ہوا ہے جبکہ پاکستان دنیا میں تجارت کے آسان مواقع فراہم کرنے والے ممالک میں پہلے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔








