نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج، سٹیفانوس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

62
اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لندن ۔ 14 نومبر (اے پی پی) یونانی مایہ ناز ٹینس سٹار سٹیفانوس عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ یہ سٹیفانوس کی اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج میں مسلسل دوسری کامیابی تھی۔ لندن میں جاری نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج مینز سنگلز میچ میں 21 سالہ یونانی ٹینس سٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاری الیگزینڈر زویرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ یہ سٹیفانوس کی اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے پہلے میچ میں روسی کھلاڑی ڈینل مدویدوف کو شکست دی تھی۔