اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ریپ کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے، بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ریپ کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے، بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے بیانات قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعوو¿ں کی کھلی تردیدہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پرآگئی ہے ۔ سلام پیش کرتے ہیں اپنی کشمیری ماو¿ں اوربہنوں کوجنہوں نے جرات، شجاعت اوربہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا۔ جدوجہدآزادی میں ان کی قربانیاں اورخدمات تاریخ کاناقابل فراموش باب ہیں۔







