لاہور۔18 نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت ، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی کمی کا مسئلہ آئندہ چند روز میں حل ہوجائےگا۔چین کیسا تھ طے پانے والا آزادانہ تجارت کا دوسرا معاہدہ آئندہ ماہ یکم دسمبرسے نافذ ہوگا اور پہلے ہی سال پاکستان کی مجموعی برآمدات میں پانچ سوملین ڈالرکا اضافہ ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز پاکستان میں ٹائر …
مشیر صنعت ، ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد کا تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔18 نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت ، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی کمی کا مسئلہ آئندہ چند روز میں حل ہوجائےگا۔چین کیسا تھ طے پانے والا آزادانہ تجارت کا دوسرا معاہدہ آئندہ ماہ یکم دسمبرسے نافذ ہوگا اور پہلے ہی سال پاکستان کی مجموعی برآمدات میں پانچ سوملین ڈالرکا اضافہ ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز پاکستان میں ٹائر تیار کرنے والی معروف کمپنی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اورچائنہ کی ٹائر بنانے کی صفحہ اول کی کمپنی چاﺅ یانگ لونگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ کے مابین ہونے والے تجارتی معاہدے کی تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی ، پاکستان میں چین کے قونصلیٹ لانگ ڈنگ بن، سروس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے سی ای او عارف سعید ، چاﺅیانگ لونگ مارچ ٹائرکمپنی لمیٹیڈ کے چیئرمین نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت ، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہاکہ آ ج خوشی کا دن ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل سرمایہ کار سرمایہ کاری کررہے ہیں ، پہلے مرحلے پر یہ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے جبکہ دوسرے مرحلے میںسرمایہ کاری کاحجم دو سو پچاس ملین ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔ اس معاہدے کے تحت بننے والے 70فیصد ٹائر برآمد کئے جائیں جبکہ30فیصد لوکل مارکیٹ میں فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے ٹماٹر کی قلت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ٹماٹر کی کمی کا مسئلہ ہر سال پیدا ہوتا ہے جس سے ان کی قیمتیں زائد ہوجاتی ہیں تاہم انشاء اللہ ٹماٹر کی کمی کا مسئلہ آئندہ چند روز حل ہو جائےگا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری ہوئی اورنئی سرمایہ کاری آرہی ہے جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چاﺅیانگ لونگ مارچ ٹائرکمپنی بہت زبردست کمپنی ہے اس کے چیئرمین مسٹر لی جب پاکستان آئے اور مجھ سے ملے تو میں نے کہاکہ آپ کو پاکستان میں بہت سے کاروباری مواقع ملیں گے۔ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے پاکستانی بزنس ہاﺅسز ترقی کریں اور بڑھیں۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرمیں بہت سرمایہ کاری ہوئی اوردیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چاﺅیانگ لونگ مارچ ٹائرکمپنی لمیٹیڈ اور سروس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے اشتراک سے پچاس ایکڑ اراضی پر جو نیا یونٹ لگ رہا ہے حکومت اپنی پالیسی کے مطابق اسے سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے گی۔ انہوںنے کہاکہ موجود حکومت کے اقدام سے برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی جب آنے والے برسوںمیں سی پیک منصوبہ مکمل ہوگا ان سڑکوں پر اس کمپنی کے ٹائر وںوالے ٹرک چلیں گے۔تقریب میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیرگیلانی نے سروس انڈسٹریز لمیٹیڈ کو چینی کمپنی کے ساتھ شراکتی معاہدہ کرنے پر مبارکبا دی اور امید ظاہر کی انشاءاللہ یہ کامیابی کا ایسا پراجیکٹ ثابت ہوگا جس سے دیگر سرمایہ کاروں کو پاکستان میںسرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ پاکستان میں مزید جوائنٹ وینچرکریں گے۔انہوں نے پاکستانی اور چائنہ کی ٹائر کمپنیوں کے مابین طے پانے والے اشتراکی معاہدے کو ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کاروبار کی آسانی کےلئے بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے اور انڈسٹری کے مسائل کوحل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے کیونکہ انڈسٹری لگے گی تو روز گار ملے گا اور برآمدات بڑھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کےلئے مزید ادھار اب ممکن نہیں پہلے ہی قرضوں کو بہت بوجھ پڑ چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹری کی رکاوٹیں جن میں انرجی کاسٹ کو کیسے کم کیا جائے۔ قوانین اورضابطے کیسے سادہ بنائے جائیں ان پر کام کررہے ہیں۔ پاکستان میں کاروباری آسانیاں فراہم کرنے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اب قوانین کو آسان بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ حکومت کی مداخلت کم سے کم ہو۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہیںکہ فیکٹریاں لگانا آسان اور چلانا آسان ہوجائے۔







