اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں اکیڈمک اور سروسز بلاک کی نئی عمارت کا پیر کو افتتاح کر دیا۔ صدر مملکت نے یونیورسٹی اور لائیو سٹاک شعبہ کے اشتراک سے صوبہ میں پہلی لائیو سٹاک ایکسپو کے انعقاد پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اﷲ خان یاسین زئی اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر انور پانیزئی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں اکیڈمک اور سروسز بلاک کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں اکیڈمک اور سروسز بلاک کی نئی عمارت کا پیر کو افتتاح کر دیا۔ صدر مملکت نے یونیورسٹی اور لائیو سٹاک شعبہ کے اشتراک سے صوبہ میں پہلی لائیو سٹاک ایکسپو کے انعقاد پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اﷲ خان یاسین زئی اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر انور پانیزئی کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں سمیت اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ قبل ازیں بلوچستان یونیورسٹی کے طلباءنے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خیرمقدم کیا اور روایتی بلوچی ٹوپی پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔







