راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو ایران کے سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو ایران کے سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششوں اور پاک۔ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم پر تبادلہ خیال کیا۔







