اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ قومی مفادات کے امور پر پختگی اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیاسی جماعتوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ مو¿قف اپنایا ہے ، جس کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اور معاشرے کے دیگر طبقات میں وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام انتخابات 2018 کی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی اور معاشی استحکام لاتے ہوئے ملک اور عوام کے مفاد کے لئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی دونوں سابقہ حکومتوں نے قومی اداروں کو تباہ کیا جبکہ موجودہ حکومت اداروں کی بحالی کے لئے جرات مندانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔