اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی)پاکستان کی معروف کلاسیکل گائیکہ روشن آراء بیگم کی 37 ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔ اس موقع پر ان کے پرستاروں نے مختلف تعزیتی تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ روشن آرا بیگم نے پہلی نظر ، جگنو، قسمت ، روپ متی باز بہادر، نیلا پربت سمیت سینکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر انتہائی خوبصورت نغمات ریکارڈ کروائے جنہوںنے …
پاکستان کی معروف کلاسیکل گائیکہ روشن آراء بیگم کی 37 ویں برسی منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی)پاکستان کی معروف کلاسیکل گائیکہ روشن آراء بیگم کی 37 ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔ اس موقع پر ان کے پرستاروں نے مختلف تعزیتی تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ روشن آرا بیگم نے پہلی نظر ، جگنو، قسمت ، روپ متی باز بہادر، نیلا پربت سمیت سینکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر انتہائی خوبصورت نغمات ریکارڈ کروائے جنہوںنے ان فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ روشن آرا بیگم 1917ء میں کلکتہ میں استاد عبدالحق خان کے گھر پیدا ہوئیں اور تقسیم پاکستان کے بعد انہوںنے لاہور آکر پرفارم کرنا شروع کردیا۔ انہوںنے کیرانہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے اپنے کزن استاد عبدالکریم خان سے مسلسل 15سال تک گائیکی کی تربیت حاصل کرکے اپنی الگ شناخت بنائی ۔ انہوںنے ایک پولیس آفیسر چوہدری محمد حسین سے شادی کی اور بعد ازاں اہل خانہ سمیت لالہ موسیٰ میں سکونت اختیار کرلی جہاں سے وہ ریڈیو ، ٹی وی ، فلم انڈسٹری کیلئے پرفارم کرنے کیلئے لاہور آیا جایا کرتی تھیں۔ روشن آرا بیگم نے فیروز نظامی، انیل بسواس اور تصدق حسین جیسے موسیقاروں کے ساتھ بھی گانے ریکارڈ کروائے۔ کلاسیکی موسیقی کا یہ روشن ستارہ 6دسمبر 1982ء کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا۔








