پاکستانی حجاج کو منیٰ عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مذہبی امور اور موسسہ جنوب ایشیاءکے درمیان معاہدہ طے پا گیا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مذہبی امور اور موسسہ جنوب ایشیاءکے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی موسسہ جنوب ایشیاءسے مذاکرات ہوئے اور معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا …

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی حجاج کو منیٰ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت مذہبی امور اور موسسہ جنوب ایشیاءکے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی موسسہ جنوب ایشیاءسے مذاکرات ہوئے اور معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گذشتہ حج کے بہترین انتظامات پر خادم حرمین اور چیئرمین موسسہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنوب ایشیائی حجاج کا انتظام و انصرام ایک مشکل کام ہے جسے بخوبی سرانجام دیا گیا ہے۔ ہمارے حجاج اللہ کے بعد موسسہ جنوب ایشیاءکے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حجاج کو پیک شدہ کھانے اور بنکر بیڈز استعمال کرنے میں مشکل آ رہی ہے۔ مکاتب کو پاکستانی معیار کے کھانے اور دیگر سہولیات کے فراہمی کا پابند کیا جائے۔ پاکستان حج مشن میں دو قابل ترین افسر تعینات کئے ہیں، ان سے پھرپور تعاون کیا جائے۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی خوشی میں ہماری خوشی اور تکلیف میں ہماری تکلیف ہے، مشاعر کے مسائل کے فوری حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔چیئرمین موسسہ رافعت بدر نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پچھلے سال کوٹہ بڑھنے اور منی میں کم گنجائش کے سبب بنکر بیڈز لگانا پڑے، آنے والے سالوں میں منی کے خیموں کو ڈبل سٹوری اٹیچ باتھ بنایا جائے گا، اس سال پاکستانی حجاج کو انکے معیار کے مطابق کھانا فراہم کرینگے۔