معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے روزبھارتی فلم پانی پت کی ریلیز قابل مذمت ہے، فلم میں احمد شاہ ابدالی کے تشخص کو مسخ کیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 سال قبل 6 دسمبر 1992ءکو انتہا پسند …

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے روزبھارتی فلم پانی پت کی ریلیز قابل مذمت ہے، فلم میں احمد شاہ ابدالی کے تشخص کو مسخ کیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 سال قبل 6 دسمبر 1992ءکو انتہا پسند ہندوﺅں نے بابری مسجد شہید کی تھی، اس دن کے موقع پر اس فلم کو ریلیز کرنا آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم میں احمد شاہ ابدالی کے کردار کو مسخ کیا گیا، وہ افغان عوام اور مسلمانوں کے بارے میں ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔