اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم اور پرامن پاکستان ہی خطہ میں خوشحالی لا سکتا ہے، آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم نے آزاد کشمیر میں گڈ گورننس اور خوشحالی لانی ہے۔ وہ پیر کو یہاں سی پیک سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ہم آزاد کشمیر میں معیاری اور فنی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے مالی معاملات حکومت پاکستان کی امداد سے پورے ہو رہے ہیں،