- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 4 ستمبر سے جناح سٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اصغر گل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکیستان ائرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، فاٹا ، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپیئن شپ میں 18 ایونٹس منعقد ہونگے اور یہ چیمپیئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، چیمپیئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کو تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17931
- Advertisement -