اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب ایک صحت مند …
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کیلئے یک جان اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحتمند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے، اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ معاون خصوصی نے پو لیو ورکرز کو سلام بھی پیش کیا جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔








