پاکستان کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں چین کے سفارتخانے پر دہشتگردی کے حملہ کی شدید مذمت

139
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں چین کے سفارتخانے پر دہشتگردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے اس حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جمہوریہ چین کے عوام کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑے ہیں۔ ہماری کرغزستان جمہوریہ کی حکومت سے ہمدردیاں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے اس حملے میں کرغزستان کے شدید زخمی ہونے والے شہریوں کے دکھ اور درد میں ہم پوری طرح شریک ہیں۔