اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر 2019ء کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 72.6 فیصد جبکہ جولائی تا نومبر 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔یہ بات انھوں نے جمعے کے روز اپنے ٹویٹ میں کہی۔انھوں نے گزشتہ مالی سال (2018-19 ئ) کے مقابلے میں جاری مالی سال (2019-20 ء )کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر ) کا تقابل …
نومبر کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 72.6 فیصد، جولائی تا نومبر 73 فیصد کمی ہوئی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر 2019ء کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 72.6 فیصد جبکہ جولائی تا نومبر 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔یہ بات انھوں نے جمعے کے روز اپنے ٹویٹ میں کہی۔انھوں نے گزشتہ مالی سال (2018-19 ئ) کے مقابلے میں جاری مالی سال (2019-20 ء )کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر ) کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر اضافہ جبکہ فارن ایکسچینج سویپ میں 3 ارب ڈالر کمی ہوئی ہے جس سے فارن ایکسچینج میں 4.8 ارب ڈالر کی دستیابی سے ایکسٹرنل اکائونٹ کے استحکام میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔








