اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے کاروباری سماجی ذمہ داریوں (سی آر ایس) کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کیلئے 15ایمبولینسز کا عطیہ دیا ہے ،90ملین روپے مالیت کی ایمبولینسز جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں، او جی ڈی سی ایل نے اپنے آئل و گیس فیلڈز کے علاقوں میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ضلعی ہسپتالوں …
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کا کاروباری سماجی ذمہ داریوں کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کیلئے 15ایمبولینسز کا عطیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے کاروباری سماجی ذمہ داریوں (سی آر ایس) کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کیلئے 15ایمبولینسز کا عطیہ دیا ہے ،90ملین روپے مالیت کی ایمبولینسز جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں، او جی ڈی سی ایل نے اپنے آئل و گیس فیلڈز کے علاقوں میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ضلعی ہسپتالوں کے حوالے کر دی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر سی آر ایس سلیم باز خان اور جنرل منیجر انچارج /ایڈمن ملک محمد افضل نے کمپنی کے تیل و گیس فیلڈز کے علاقوں میں ایمبولینسز کی چابیاں متعلقہ حکام کے حوالے کی ہیں۔ ایمبو لینسز حوالہ کرنے کے سلسلہ میں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں علاقہ کے عوام نے بھر پور شرکت کی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے حکام نے کہا ہے کہ پہلی ایمبولینس رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کی وساطت سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان کے حوالہ کی گئی ہے جبکہ ضلع چکوال کیلئے سردار ذوالفقار علی خان دولہا، ڈسٹرکٹ ہسپتال کرک کیلئے شاہد احمد خٹک ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ کیلئے وزیر مملکت شہریاز خان آفریدی ، ڈی آئی خان کیلئے رکن قومی اسمبلی یعقوب شیخ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال خوشاب کیلئے احسان اللہ ٹوانہ ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ بگٹی کیلئے نوابزادہ گہرام بگٹی ، سندھ کے ضلع سانگھڑ کیلئے سینیٹر امام دین کی تجاویز پر دی گئی ہیں۔ اسی طرح او جی ڈی سی ایل نے جامشورو یونیورسٹی حیدر آباد اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنڈو اللہ یار اور حیدر آباد کو بھی گاڑیوں کا عطیہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ملک کی سب سے بڑی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی ہے جس نے گذشتہ مالی سال کے دوران حکومتی خزانے کو مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں 160ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی مستقبل میں بھی اپنے ورکرز اور تیل و گیس کے فیلڈز کے علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کا عمل جاری رکھے گی۔








