رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات 4.79 فیصد اضافے کے ساتھ 9.545 ارب ڈالر رہیں

اسلام آباد ۔23 دسمبر(اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات 4.79 فیصد اضافے کے ساتھ 9.545 ارب ڈالر رہیں۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے نومبر 2018-19ءکے دوران مجموعی برآمدات 9.545 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران …

اسلام آباد ۔23 دسمبر(اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات 4.79 فیصد اضافے کے ساتھ 9.545 ارب ڈالر رہیں۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے نومبر 2018-19ءکے دوران مجموعی برآمدات 9.545 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 9.109 ارب ڈالر تھیں۔ مذکورہ عرصہ کے دوران کٹلری کی برآمدات میں 10.48 فیصد اضافہ سے 40.003 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 36.209 ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی تھیں۔ نومبر 2019ءکے دوران 8.464 ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال نومبر کے دوران 7.367 ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مجموعی برآمدات 9.54ارب ڈالر رہی جبکہ ملکی درآمدات میں 18.41 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی سے نومبر 2019ءکے دوران درآمدات 19.213 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے دوران درآمدات کا حجم 23.548 ارب ڈالر رہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے تجارتی خسارہ میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کے لئے مو¿ثر اقدامات کئے۔ پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر کھپت اور نئی منڈیوں تک رسائی کے لئے حکمت عملی اپنائی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ چند ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔