امریکی صدر کی خاتون اول کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ میں کرسمس تقریب میں شرکت

77
Donald Trump
Donald Trump

فلوریڈا۔ 25 دسمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں کرسمس تقریب میں شرکت کی۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تک میں نے خاتون اول کیلئے کرسمس کا تحفہ نہیں خریدا لیکن ان کیلئے خوبصورت کارڈ چن لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کرسمس کے موقع پر اچھی خبر مل سکتی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے اپنے ملک کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق مذاکرات میں نئی مراعات کی تجویز پیش کی تھی جس کو پیانگ یانگ نے واشنگٹن کو ایک ممکنہ کرسمس تحفے کے بارے متنبہ کیا تھا۔