خدا کی بے لوث محبت پر بھروسہ کریں، پوپ فرانسس

118
پوپ فرانسس
پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاپائے روم پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں کرسمس کے شبینہ اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں پوپ نے خدا کی محبت پر بھروسے کی بات کی۔ پوپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے لوث محبت برے انسانوں سمیت ہر ایک کے لیے ہے۔ اس موقع پر ہزاروں کیتھولک مسیحی زائرین پیٹرز ڈوم اور پیٹرز اسکوائر پر موجود تھے۔ دوسری جانب پوری دنیا سے آئے ہوئے مسیحیوں نے یروشلم سے بیت لحم تک نکالے گئے ایک مارچ میں حصہ لیا۔ یہ مارچ حضرت عیسی کی جائے پیدائش پر قائم چرچ آف نیٹیوٹی پر ختم ہوئی۔