حوثیوں کو یمن پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ، عادل الجبیر

155

بیجنگ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بیجنگ میں ایک غیرملکی ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے باور کرایا کہ حوثی ملیشیاو¿ں کو یمن پر کنٹرول حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حکومت کا دفاع کیا جائے گا۔ الجبیر نے ملیشیاو¿ں کو ہدایت کی کہ ان کے سامنے پ±ر امن حل کے تحت آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔چین میں بیجنگ یونی ورسٹی میں ایک لیکچر کے دوران عادل الجبیر نے اس جانب توجہ دلائی کہ امن بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے گیند ملیشیاو¿ں کے کورٹ میں ہے۔