لام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیا تھا، اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوزپرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
لام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیا تھا، اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوزپرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرانا ان کا مشغلہ تھا، اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا کے خلاف عمران خان کی جنگ جاری رہے گی، چوروں، لٹیروں اور ڈاکووں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔







