وزیراعظم عمران خان ،صدر مملکت ڈا کٹر عارف علوی اور شاہ محمود قریشی کا الماتے ایئر پورٹ پر ہوائی جہاز کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈا کٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے قزاخستان کے الماتے ایئر پورٹ پر ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے ہم منصبوں کے نام الگ الگ …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈا کٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے قزاخستان کے الماتے ایئر پورٹ پر ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے قزاخستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے قزاخستان کے بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

مزید خبریں