وزارت مذہبی امور میں حج 2016 ءکے موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایمرجنسی منیجمنٹ سیل قائم

301

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2016 ءکے موقع پر ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایمرجنسی منیجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔ حج پالیسی2016ءکے مطابق حج منیجمنٹ سیل کا قیام گذشتہ سال کی طرح سانحہ منیٰ جیسی صورتحال سے نمٹنے میں مدد دے گا ، اس نظام کے تحت ہر حاجی کی ٹریکنگ کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور اس سلسلے میں تفصیلی ایس او پیز اور ای ایم ایس سسٹم کےلئے گائیڈ لائنز تیار کررہی ہے۔