وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ممتاز صحافی زاہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

242

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ممتاز صحافی زاہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ زاہد ملک ہمیشہ آزادی صحافت کے حامی رہے ، انہوں نے کہا کہ زاہد ملک نے اپنے تمام صحافتی کیریئر کے دوران ہمیں اپنے قابل قدر خیالات اور تجربات سے مستفید کیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ زاہد ملک کی وفات ملک اور شعبہ صحافت کیلئے ایک نقصان ہے ۔ پاکستان میں صحافت کی ترقی کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔