صدر مملکت ممنون حسین کی برونائی دارالسلام میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) طارق رشید خان سے گفتگو

230
APP13-01 ISLAMABAD: September 01 - Pakistan’s High Commissioner-designate to Brunei Darussalam Maj. Gen. (Retd) Tariq Rashid Khan called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

پاکستان برونائی کو افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے، باہمی تجارت میں اضافے سے دونوں ملکوں کےتعلقات مضبوط ہوں گے
صدر مملکت ممنون حسین کی برونائی دارالسلام میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) طارق رشید خان سے گفتگو
اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ برونائی دارالسلام پاکستان کا انتہائی قریبی اور با اعتماد دوست ہے۔ باہمی تعلقات میں مزید گہرائی کے لیے تندہی سے کام کرنے کے ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو برونائی دارالسلام میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) طارق رشید خان سے گفتگو کے دوران کہی۔صدر مملکت نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ برونائی کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور برونائی میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ برونائی کو افرادی قوت کی ضرورت ہے جس میں پاکستان اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جن شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ان میں تعلیم ، تعمیرات اورتوانائی کےشعبے زیادہ اہم ہیں۔