انگریزی اخبار ”پاکستان آبزرور“ کے بانی چیف ایڈیٹر اور پبلشر زاہد ملک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

256

انگریزی اخبار ”پاکستان آبزرور“ کے بانی چیف ایڈیٹر اور پبلشر زاہد ملک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
مرحوم درجن بھر کتابوں کے مصنف تھے، بیرون ملک مختلف موضوعات پر 100 لیکچر دیئے،نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ،انٹرنیشنل سیرت سنٹر کے چیئرمین رہے
صدر ملکت نے خدمات پر ستارہ نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی
اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی)انگریزی اخبار ”پاکستان آبزرور“ کے بانی چیف ایڈیٹر اور پبلشر زاہد ملک طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوا۔ رواں ہفتے میں کہوٹہ ریسرچ سنٹر میں ان کا دل کا آپریشن کیا گیا۔ اس سے پہلے وہ کینسرکے علاج کے سلسلہ میں چین میں زیر علاج رہے۔ چین سے وہ علاج کے بعد بہتر صحت کے ساتھ چند دن قبل وطن واپس آئے۔ زاہد ملک 5 اکتوبر 1937ءکو پیدا ہوئے اور وزارت اطلاعات و نشریات سے بطور جوائنٹ سیکرٹری ریٹائر ہوئے۔ 1960ءمیں ابلاغ عامہ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ بطور سول سرونٹ وہ ایک تجربہ کار شخصیت تھے۔ انہوں نے 1978ءمیں اپنا پبلی کیشن ہاﺅس قائم کیا۔ وہ پاکستان آبزرور کے بانی مدیراعلیٰ اور پبلشر تھے۔