وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے قاری سید صداقت علی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان کے عالمی شہرتِ یافتہ قاری سید صداقت علی نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اتحاد بین المسلمین اور مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قاری سید صداقت علی نے اتحاد بین المسلمین اور بین المذاھب ہم آہنگی کیلئے …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان کے عالمی شہرتِ یافتہ قاری سید صداقت علی نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اتحاد بین المسلمین اور مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قاری سید صداقت علی نے اتحاد بین المسلمین اور بین المذاھب ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کو سراہا ۔ وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں قرآن مجید کی ترویج کیلئے قاری سید صداقت علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔