پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 17 نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنائے۔ محمد یوسف نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 161 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ جواب میں سری لنکا انڈر 17 کی ٹیم پہلی اننگز میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان تین روزہ میچ ڈرا، محمد یوسف کی 161 رنز کی شاندار اننگز

مزید خبریں
ملتان۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 17 نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنائے۔ محمد یوسف نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 161 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ جواب میں سری لنکا انڈر 17 کی ٹیم پہلی اننگز میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، تاہم مقررہ تین روزہ میچ کے اختتام پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا اور مقابلہ ڈرا ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے فہد اقبال اور محمد احسان نے میچ میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 15 سے 24 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔







