راولپنڈی پولیس کی گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے دورے کیے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔

راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے دورے کیے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔

گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔