راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 60 پتنگیں، 20 ڈوریں، 8 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 60 پتنگیں، 20 ڈوریں، 8 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ پیرودھائی، نصیرآباد، واہ کینٹ، ویسٹریج اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔