صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

کراچی۔ 31 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گو رنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد منشیات ،آگاہی مہم ، تعلیمی اداروں سے اس کے خاتمہ ، نوجوان نسل کومنشیات سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد منشیات کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ …

کراچی۔ 31 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گو رنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد منشیات ،آگاہی مہم ، تعلیمی اداروں سے اس کے خاتمہ ، نوجوان نسل کومنشیات سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد منشیات کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ گورنرسندھ نے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) میں انسداد منشیات کے لئے قائم کردہ سیل کے بارے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس، پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے جاری آگاہی مہم جاری ہے۔ صدر مملکت نے صوبہ سے منشیات کے خاتمہ کے لئے گورنرسندھ کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے مکمل خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اس موذی لعنت سے محفوط رکھنے کے لئے تسلسل سے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں صدر مملکت اور گورنرسندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات تلف کرنے کا جائزہ بھی لیا۔