اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان کی ہدایت پر قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کا انتظام کیاگیا تاکہ غیرقانونی طور پر ملائیشیاءجانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایاجاسکے۔ ملائیشیاءکی حکومت نے ’بیک فارگ±ڈ‘ (بی 4 جی) کے نام سے خصوصی سکیم شروع کی تھی جس کا مقصد غیرقانونی طورپر آنے والے غیرملکی شہریوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانا تھا۔ یہ سکیم …
ملائیشیاءسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا انتظام کیاگیا ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان کی ہدایت پر قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کا انتظام کیاگیا تاکہ غیرقانونی طور پر ملائیشیاءجانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایاجاسکے۔ ملائیشیاءکی حکومت نے ’بیک فارگ±ڈ‘ (بی 4 جی) کے نام سے خصوصی سکیم شروع کی تھی جس کا مقصد غیرقانونی طورپر آنے والے غیرملکی شہریوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانا تھا۔ یہ سکیم یکم اگست 2019 سے شروع ہوکر 31 دسمبر 2019 تک رہی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشن کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ملائیشیاءحکومت کی اس سکیم کے تحت 8 ہزار پاکستانیوں کو بغیر کسی جرمانے کے بحفاظت وطن واپس لایاگیا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ سے زائد مدت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 1833 ہنگامی سفری دستاویزات جاری کیں تاکہ پاکستانیوں کی جلد ازجلد وطن واپسی ممکن ہوسکے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ ملائیشیاءسے بحفاظت پاکستانیوں کی واپسی کے لئے خصوصی پرواز کا بندوبست وزیراعظم کی پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے عزم کی روشنی میں ایک اور سنگ میل ہے۔








