لاہور ۔ یکم جنوری (اے پی پی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقات کو تحفظ دینے کیلئے نئے سال بھی اپنا فلاحی ایجنڈا جاری رکھے گی جس کے تحت سماجی تحفظ کے پروگرام احساس کیلئے مختص رقم میں اضافہ کیا گیا ہے ،وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے اشیا ئے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے جامع پروگرام …
پسماندہ طبقات کے تحفظ کیلئے رواں سال بھی فلاحی ایجنڈا جاری رکھیں گے ،رہنماءپی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ

مزید خبریں
لاہور ۔ یکم جنوری (اے پی پی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقات کو تحفظ دینے کیلئے نئے سال بھی اپنا فلاحی ایجنڈا جاری رکھے گی جس کے تحت سماجی تحفظ کے پروگرام احساس کیلئے مختص رقم میں اضافہ کیا گیا ہے ،وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے اشیا ئے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے جامع پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے،موجودہ حالات کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں ، وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے مشکل اور غیر معمولی فیصلوں کے ذریعے معیشت کو مشکلات سے باہرنکالا ہے اور اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں،نئے سال کے دوران معیشت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے بھی اصلاحاتی ایجنڈے پربھر پور طریقے سے عملدرآمدکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 6 ارب روپے مالیت کا ایک جامع پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے آٹا، چینی، گھی اور دالوں جیسی خوردنی اشیا ء ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی،اس کے علاوہ مالی امداد کے کارڈز آئندہ مہینے کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔








