چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا اومان کے سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اومان کے سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سلطان قابوس ایک روشن خیال سوچ کے حامل رہنما تھے ۔ انہوں نے اومان کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اومان کے سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سلطان قابوس ایک روشن خیال سوچ کے حامل رہنما تھے ۔ انہوں نے اومان کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہے ، بین المذاہب ہم آہنگی اور پر امن بقائے باہمی کیلئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اومان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔