اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اومان کے سلطان قابوس کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تعزیتی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور اومان کیلئے سلطان قابوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایک سچے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اومان کے سلطان قابوس کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اومان کے سلطان قابوس کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تعزیتی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور اومان کیلئے سلطان قابوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایک سچے بھائی ہونے کے ناطے سے انہوں نے پاکستان اومان دوستی کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ۔








