اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ترک وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تعزیت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے وزیرِ خارجہ …
ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ترک وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تعزیت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو نے ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترک وزیر خارجہ نے اس دلخراش واقعے پر ترکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں وزراء خارجہ نے مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترک وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ عراق کے بعد اپنے تجزیے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب کو عراقی وزیر خارجہ سے ہونیوالے ٹیلیفونک رابطے سے بھی آگاہ کیا اور ترک وزیر خارجہ کو مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے، اپنے آئندہ دورہ ایران ، سعودی عرب اور امریکہ سے بھی مطلع کیا۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اولو نے ایران امریکہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی تمام کاوشوں پر ،اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔








