اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اتوار کو ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایران میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورہ پر روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اتوار کو ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایران میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (آج) پیر کو ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن السعود سے ملاقات کریں گے اور ان سے علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر مشاورت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حالیہ رونما ہونے والے واقعات سے پہلے سے نازک صورت حال سے دوچار خطے میں امن و سلامتی خطرے میں ہے اور پرامن انداز میں اس کے حل کے لیے فوری اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان دوروں کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے








