لاہور۔12 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ2019ء استحکام کا اور 2020ء ترقی کا سال ہو گا، سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے، آنے والے مہینوں میں مہنگائی کم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب روپے کی قدر …
وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی الحمراء میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔12 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ2019ء استحکام کا اور 2020ء ترقی کا سال ہو گا، سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے، آنے والے مہینوں میں مہنگائی کم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے’رواں ماہ 8 جنوری کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو پہلے سے رپورٹ جمع کرا دی ہے ،امید ہے کہ معاشی طور پر اس سال معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مینوں کا اعتماد بڑھنے سے سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ ہوا، سرکلر ڈیٹ میں کافی کمی آئی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکومت خسارہ چھوڑ کر گئی، ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر ختم ہو چکے تھے ہم نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ مہنگائی کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں پریشر تھا۔ سخت فیصلے نہ کرتے تو پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہو جاتا۔ تاہم اب روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے’گردشی قرضہ کم ہوا ہے ‘ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کم ہوگی۔پالیسی میکنگ پر دن رات کام ہو رہا ہے’ صوبوں کے ریونیو میں اضافہ متوقع ہے’ 2019ء استحکام کا اور 2020ء ترقی کا سال ہو گا۔








