وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود کی میڈیاسے گفتگو

لاہور۔12 جنوری(اے پی پی ) وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں ہماری اتحادی ہے اگر ان کو تحفظات ہیں تو وہ دور کر لئے جائیں گے' الحمراء ہال میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کی جو بھی وجوہات ہیں ان کو …

لاہور۔12 جنوری(اے پی پی ) وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں ہماری اتحادی ہے اگر ان کو تحفظات ہیں تو وہ دور کر لئے جائیں گے’ الحمراء ہال میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کی جو بھی وجوہات ہیں ان کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے دور کرینگے اور یقین ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ اتحاد کا حصہ رہے گی’ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت میں ایک سے زیادہ جماعتیں موجود ہوتی ہیں اور ہر جماعت کی اپنی اپنی سوچ اور نظریات ہوتے ہیںاور کچھ باتوں میں بہتری کی بھی گنجائش ہوتی ہے’ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 2020ء میں کوئی عام انتخابات نہیں ہونگے’ حکومت اپنی مدت پوری کریگی’ انہوں نے کہا کہ حکومت مضبوط ہے’ اتحادی بھی حکومت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے’ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے الیکشن سے متعلق خواب دیکھنے پر توکسی پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔