امریکا میں نجی سطح پر ہتھیاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

136

واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں نجی سطح پر ہتھیاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف بی آئی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر ہتھیاروں کی خریداری سے قبل صارف کا پس منظر جانچنے کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس رجحان میں اضافے کی نمایاں وجوہات میں دہشت گرد حملوں اور اندھا دھند فائرنگ کے واقعات سے خود کو تحفظ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی شہریوں کا خیال ہے کہ اگر ڈیموکریٹک رہنما ہلیری کلنٹن صدارتی انتخابات جیت گئیں تو ہتھیار رکھنے کے ملکی قوانین اور ضوابط کو سخت کیا جا سکتا ہے۔