بیجنگ ۔ 15 جنوری (اے پی پی) چین کے نائب وزیر خارجہ لووژا اوہوئی نے بیجنگ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی سے ملاقات کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بیجنگ میں پاکستان سفارتخانے اور چینی وزارت خارجہ کے امور کے …
چین کے نائب وزیر خارجہ کی بیجنگ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 15 جنوری (اے پی پی) چین کے نائب وزیر خارجہ لووژا اوہوئی نے بیجنگ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی سے ملاقات کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بیجنگ میں پاکستان سفارتخانے اور چینی وزارت خارجہ کے امور کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔








