مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیاں باعث تشویش ہیں، ہیومن رائٹس واچ

نیویارک۔ 15 جنوری (اے پی پی) بین الاقوامی ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں کی وجہ سے تنظیم کو تشویش لاحق ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کینتھ روتھ نے اپنے ایک بیان میںکہا ہم کشمیر اورآسام میں ان کے متعصبانہ اقدامات اور اب حال ہی میںمتنازع شہریت قانون کی منظوری کی وجہ سے …

نیویارک۔ 15 جنوری (اے پی پی) بین الاقوامی ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں کی وجہ سے تنظیم کو تشویش لاحق ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کینتھ روتھ نے اپنے ایک بیان میںکہا ہم کشمیر اورآسام میں ان کے متعصبانہ اقدامات اور اب حال ہی میںمتنازع شہریت قانون کی منظوری کی وجہ سے مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسی کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں ۔واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی پارلیمنٹ نے متنازع شہری ترمیمی قانون منظور کیا تھا، جس کے بعد پورا بھارت سراپا احتجاج ہے۔

مزید خبریں