مقبوضہ کشمیر، بھارت انتفادہ کو دبانے کیلئے مزید ساڑے چھ کروڑ پیلٹ کارتوس فورسز کے حوالے کرے گا کل جماعتی حریت کانفرنس کا اظہار تشویش

سرینگر ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انتفادہ کو دبانے کیلئے مزید ساڑے چھ کروڑ پیلٹ کارتوس مقبوضہ علاقے بھی بھیجے جانے کے بھارتی منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز نے گزشتہ57روز کے دوران 88بے گناہ کشمیریوںکو شہید جبکہ ہزاروں …

سرینگر ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انتفادہ کو دبانے کیلئے مزید ساڑے چھ کروڑ پیلٹ کارتوس مقبوضہ علاقے بھی بھیجے جانے کے بھارتی منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز نے گزشتہ57روز کے دوران 88بے گناہ کشمیریوںکو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ پیلٹ لگنے سے شہید اور زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں لوگوں پیٹ لگنے سے عمر بھر کیلئے بصارت سے محروم ہو گئے۔ انہوںنے کہا کہ اس قدر قتل عام اور سفاکیت کے باوجود بھارت اور اسکی کٹھ پتلیوں کا جی نہیں بھر ا ہے اورانکی طرف سے مزید کروڑوں پیلٹ کارتوس فورسز کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی موجودہ بھارتی حکومت نے گجرات سے لیکر مظفر نگر اور ڈوڈہ اور کشتواڑ سے لیکر کیرن و کرناہ تک اپنی سنگ دلی کے نقوش چھوڑے ہیں

Leave a Reply