پی کے 741 اسلام آباد۔ جدہ پرواز میں تاخیر جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آئی ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے ترجمان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ پی کے 741 اسلام آباد۔ جدہ پرواز میں تاخیر جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آئی جسے صبح 3بجکر23منٹ پر روانہ کر دیا گیاہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو پرواز میں تاخیر جہاز میںتکنیکی خرابی کے باعث پیش ائی ، جسے پی آئی اے …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے ترجمان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ پی کے 741 اسلام آباد۔ جدہ پرواز میں تاخیر جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آئی جسے صبح 3بجکر23منٹ پر روانہ کر دیا گیاہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو پرواز میں تاخیر جہاز میںتکنیکی خرابی کے باعث پیش ائی ، جسے پی آئی اے کے انجینئرزنے ٹھیک کر کے پرواز کو صبح 3بجکر 23منٹ پر روانہ کر دیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تاخیر کا شکار ہونے والی پرواز کے مسافروں کو لاونج میں سروس فراہم کی جاتی رہی اور نئے ٹائم سے بار بار مطلع کیا جاتا رہا ۔ ترجمان عبداللہ خان کے مطابق مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں۔ پی کے 741میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی دشواری کیلئے ہم معذرت خواہ ہیں ۔