کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ نادار افراد کے لئے قائم شدہ پناہ گاہ، ٹراما ہسپتال، صدرکا اچانک دورہ کیا۔ صدر مملکت نے پناہ گاہ کے رہائشیوں سے ملاقات اور بات چیت بھی کی۔ صدرمملکت نے رہائشیوں سے پناہ گاہ میں میسر سہولیات کے متعلق دریافت کیااور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتظامیہ سے پناہ گاہ میں آنے والے افراد اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔